شریف خاندان کے سرگودہامیں اثاثوں کی تحقیقات کیلئے نیب ٹیم پہنچ گئی

سرگودھا(آصف جوئیہ)نیب حکام نے سرگودھا میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دیں،8 رکنی ٹیم نے سرگودھا کا دورہ کیااورالعربیہ شوگر ملز شاہ پور، خضرآباد فارم،پولٹری فارم، فارم ہائوس کا ریکارڈ حاصل کر لیا،مال خانہ کے ریکارڈ روم میں ہونیوالی آتشزدگی کے حوالہ سے تفصیلات بھی لیں،نیب حکام نے اینٹی کرپشن میں چلنے والے کیسوں کی تفصیلات حاصل کیں۔