اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دھرنا انتظامیہ کی ملی بھگت اور نا اہلی کا نتیجہ ہے، انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: دھرنے کے خلاف درخواست کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو فوری طلب کر لیا۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے ساتھ سیکریٹری کو ساڑھے 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے وفاق کی جانب سے سماعت چیمبر میں کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور کہا خفیہ باتوں اور رپورٹس کا دور ختم ہوگیا، جو کچھ بھی کرنا ہے، قوم کو اعتماد میں لے کر کریں۔ جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ دھرنا انتظامیہ کی ملی بھگت اور نا اہلی کا نتیجہ ہے، انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا معاملہ حساس نوعیت کا ہے، کھلی عدالت میں نہیں بتاسکتے۔ عدالت نے کہا قوم کو خطاب کر کے بتائیں کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔