اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سکھر میں کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا، 14 افراد جاں بحق اور 11 زخمی

سکھر: نیشنل ہائی وے پر کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھیری بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ پر کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس اور ریکسیو اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ٹرک کے نیچے دبے لوگوں کو نکالا۔لاشوں اور زخمیوں کو خیر پور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق مسافر وین رانی پور سے سکھر جارہی تھی اور حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا۔