اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بہت باتیں کرنی ہیں لیکن ایک دو روز ٹھہر جائیں، نواز شریف

اسلام آباد(نیوزالرٹ)احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نےنواز شریف سے سوالات کئے، سابق وزیراعظم نے کہا کہ بہت باتیں کرنی ہیں ایک دو روز ٹھہر جائیں، نواز شریف نے دھرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی ردِعمل دینے سے گریزکیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ” جج صاحب نے سوال و جواب سے منع کیا ہے”ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے،ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ کیا آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کل کے فیصلے پر بات کریں گی؟ جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد کے ہوتے ہوئےمیں کیسے بات کر سکتی ہوں،یاد رہے آج قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے تک سماعت ملتوی کر دی جائے جسے منظور کر لیا گیا۔