اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

12 ربیع الاول کی آمد،ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی برکتیں سمیٹنے کو ہر ایک تیار ہے

کراچی میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے مساجد، رہائشی اور تجارتی عمارتیں بقعہ نور بنی ہوئی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ چراغاں عشق رسول کا مظہر ہے۔
کراچی: شہر قائد میں شمع رسالت کے پروانوں نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے شہر بھر میں چراغاں کر دیا۔مساجد، تجارتی مراکز اور رہائشی عمارتوں کو اس خوبصورتی سے سجایا گیا ہے کہ دیکھنے والا عش عش کر اٹھے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ چراغاں عشق رسول کا مظہر ہے۔ اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، کھارادر اور دھورا جی سمیت بیشتر علاقوں میں عمارتیں جگمگا رہی ہیں۔ربیع الاول کے بابرکت مہینے کی برکتیں سمیٹنے کو ہر ایک تیار ہے۔ عاشقان رسول نے صرف اپنے گھر ہی نہیں بلکہ گلیاں محلے بھی اپنی محبت کے نور سے منور کر دیئے ہیں۔