اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,770FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

 پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنیوالے مشکوک شخص کی تصویر سامنے آگئی

لاہور میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنیوالے مشکوک شخص کو تصویر سامنے آگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوور کی یہ تصویر سیف سٹی کیمرے کی مدد سے لی گئی ہے اور انہیں شک ہے کہ یہ شخص حملہ آوور ہوسکتا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکار ایک دوکان پر کھڑا تھا کہ اچانک ملزم نے فائرنگ کردی تھی، اہلکار پر فائرنگ کرکے شوٹر بھاٹی گیٹ کی طرف فرار ہوا تھا۔

پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت ، پولیس اہل کاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دس روز میں لاہور میں ایک سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو شہید اور 2 کو زخمی کیا گیا ہے۔

urdu news today