اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

9 سالہ بچے سے بدفعلی: عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی

صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی عدالت نے 9 سالہ بچے سے بدفعلی کیس کے مجرم کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 4 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے 9 سالہ بچے کے اغوا کے بعد بدفعلی کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طارق کو 4 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں مجرم کے زیادتی کے شواہد ملے تھے۔

urdu news today

مجرم نے 1 سال قبل تیسری جماعت کے طالب علم کو اغوا کرکے حویلی میں لیجا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے متاثرہ بچے کے والدین کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔