اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیض آبادختم نبوت ﷺدھرنا واپس لاہور کی جانب گامزن ،شہر شہر پرتپاک استقبال

فیض آبادختم نبوت ﷺدھرنا واپس لاہور کی جانب گامزن ،راولپنڈی،جہلم کے بعد سرائے عالمگیر، کھاریاں اورگجرات میں فقیدالمثال استقبال کیاگیا
سرائے عالمگیر(سیدکلیم شاہ)علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں فیض آباددھرناختم ہونے کے بعدتحریک لبیک یارسول کےقافلےکاجہلم کے بعدسرائے عالمگیر، کھاریاں اورگجرات میں فقیدالمثال استقبال کیاگیا، سرائے عالمگیرمیں ضلعی امیرتحریک لبیک علامہ نعیم
رضوی،علامہ فاروق بندیالوی، قاری قاسم اکرمی، علامہ نعیم اللہ نعیمی سمیت سینکڑوں عشاقِ رسول ؐ نے شرکاء قافلہ پرگل پاشی کرکے اورلبیک یارسول کے فلک شگاف نعرے لگاکراستقبال کیا، کھاریا ں میں سیدزین العابدین ، قاضی توقیر، حافظ عبداللہ ، قاری عبدالغفورگولڑوی سمیت سینکڑوں کارکنان استقبال کیلئے موجودتھے، لالہ موسیٰ میں بھی پرتپاک استقبال کیا گیا، قافلے نے گجرات میں جی ٹی روڈ پرمراڑیاں شریف میں پیرافضل قادری کے ہاں پڑاؤکرکے ناشتہ کیااورکچھ دیررکنے کے بعدجی ٹی ایس چوک میں علامہ خادم حسین رضوی نےعشاقِ رسول ﷺ سے خطاب کیا اورقافلہ لاہور کی طرف روانہ ہو گیا

News Alert .28/11/17 Gujrat

گجرات: محافظِ ختم ِ نبوتﷺ کا عظیم الشان استقبال ۔۔۔!راولپنڈی، روات ، اوردینہ کے بعد جہلم ،سرائے عالمگیر، کھاریاں اورگجرات میں فقیدالمثال استقبال کیاگیا گجرات جی ٹی ایس چوک میں علامہ خادم حسین رضوی شرکاء سے خطاب بھی کرینگے۔

Posted by News Alert Gujrat on Montag, 27. November 2017