اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

علامہ خادم رضوی کے قافلے کا لاہور میں جگہ جگہ پُرجوش استقبال

گوجرانوالہ ( نیوز الرٹ ) سربراہ تحریک لبیک علامہ خادم حسین رضوی کے راولپنڈی سے لاہور جانے والے قافلے کا ریجن کے مختلف علاقوں میں پرجوش استقبال کیا گیا۔ سرائے عالمگیر، گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ، وزیر آباد، گوجرانوالہ، کامونکی، سادھوکی میں سینکڑوں علماء، مشائخ اور کارکنوں نے استقبال کیا۔
مختلف علاقوں میں خطاب کرتے تحریک لبیک کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے کی طرف اب کوئی آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا، لاکھوں جانثار اس قانون کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ حکومت نے تاریخ کا بدترینت شدد کیا مگر میں اپنے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ڈٹ کا مقابلہ کیا، جن لوگوں نے قربانیاں دی ہیں، ان کے نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔
پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ ججز جو فوج کے خلاف زبان استعمال کررہے ہیں ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ فوج ایک مقدس ادارہ ہے، اس کے خلاف اس طرھ کی باتیں زیب نہیں دیتیں، ہمارے ابھی بھی سینکڑوں کارکنان گرفتار ہیں اور حکومت معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں رہا کرے۔ اس موقع پر سید وحید الحسن شاہ، صاحبزادہ پیر محمد داؤد احمد رضوی، پیر انیس الرحمن، مولانا فاروق الحسن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔