اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جاپان نے جہانگیر خان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔
جاپان نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔ جہانگیر خان کو عنقریب دورہ جاپان کی دعوت بھی جائے گی جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔جاپانی میڈیا کے مطابق جہانگیر خان جیسے کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پانچ سو پچپن (555) میچوں میں لگاتار کامیابی حاصل کی، جو آج تک ورلڈ ریکارڈ ہے۔جہانگیر خان اپنے کیریئر میں 6 بار ورلڈ اسکواش چیمپئن اور 10 مرتبہ برٹش اوپن جیت چکے ہیں جب کہ وہ 6 سال تک ورلڈ اسکواش فیڈریشن کےصدر بھی رہے ہیں۔