اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سوار محمد حسین کو جا م شہادت نو ش کیے چھیالیس برس بیت گئے

انیس سو اکہتر کی جنگ میں دشمن کے سولہ ٹینک تباہ کئے ، دس دسمبر کی شام دشمن کی گولیوں سے جام شہادت نوش کیا۔ وطن عزیز پاکستان پر جان نچھاور کرنے والے سوار محمد حسین نشان حیدر کا چھیالیسواں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔صرف بائیس برس کی عمر میں ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر اٹھارہ جون انیس سو انچاس کو ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے گاؤں ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تین ستمبر انیس سو چھیاسٹھ کو صرف سترہ برس کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ گو وہ بطور ڈرائیور فوج میں بھرتی ہوئے لیکن شوق شہادت نے عملی جنگ میں حصہ لینے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ میں حصہ لیا اور کئی خطرناک مشن انجام دیئے۔ سوار محمد حسین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے سولہ ٹینک تباہ کئے۔ دس دسمبر کی شام چار بجے خود بھی دشمن کی گولیوں سے جام شہادت نوش کیا۔ ان کی بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے انہیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔