اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میرے ساتھ دھوکہ ہوا، پیرسیالوی کاحیرت انگیزانکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیر حمید الدین سیالوی کے ساتھ ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ہاتھ کر دیا، تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی جنہوں نے استعفیٰ دینے کا یقین دلایا تھا وہ اپنے وعدے سے منحرف ہو گئے ہیں، پیر حمید الدین نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جن جن ارکان اسمبلی کے استعفوں کا دعویٰ کیا تھا وہ تمام ارکان اسمبلی سے استعفے حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے 15 اراکین اسمبلی نے ان کے پاس 3 دسمبر کو آ کر اپنے استعفوں کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن وعدہ کرنے والے یہ ارکان اسمبلی اپنے وعدے سے انکاری ہو گئے ہیں، پیر حمید الدین نے کہا کہ وعدہ کرنے والے اراکین اسمبلی کی اکثریت نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے استعفے پیش نہیں کیے، انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر وعدے سے مکر جانے والے اراکین اسمبلی کو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مختلف مراعات کا کہہ کر استعفوں سے روک لیا گیا ہے