اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی صدر کا نئی سکیورٹی پالیسی کا اعلان ،پاکستان سےپھر ڈومور کا مطالبہ

امریکی صدر کہتے ہیں پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کےخلاف فیصلہ کن ایکشن لے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو ہماری مدد کرنا ہوگی۔
واشنگٹن : واشنگٹن میں پالیسی خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دیرپا دوستی چاہتے ہیں تاہم ان پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ امریکا پاکستان کو ہرسال دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بڑی رقم دیتا ہے انہیں ہماری مدد کرنا ہوگی ۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی کوئی ٹائم لائن نہیں دیں گے، افغانستان سےمتعلق فیصلے میدان جنگ کے نتائج پرہوں گے ۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ عراق اورشام سے داعش کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔