اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیب ریفرنسز: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں دسویں مرتبہ پیش

نواز شریف کے خلاف 3 نیب ریفرنسز پر سماعت آج ہو گی، سابق وزیر اعظم دسویں مرتبہ پیش ہوں گے، احتساب عدالت نے استغاثہ کے 2 گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کر رکھے ہیں۔
اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدراحتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔ نواز شریف اور مریم نواز لاہور سے نجی طیارہ کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر لیگی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعدااد موجود ہے۔آج ہونے والی سماعت پر یاسر بشیر العزیزیہ سٹیل ملز اور شکیل انجم ناگرہ ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان قلمبند کرائیں گے۔ عدالت نے نواز شریف کے وکیل کی درخواست پر نیب سے فلیگ شپ ریفرنس میں گواہ آفاق احمد کے جے آئی ٹی میں بیان کی کاپی بھی طلب کر رکھی ہے۔نواز شریف فیملی کے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنسز کی اب تک 16، 16 اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 20 سماعتیں ہو چکی ہیں۔ نواز شریف 9، مریم نواز 11 جبکہ کیپیٹن ریٹائرڈ صفدر 13 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ تینوں ریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے 8 گواہ بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔