اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وارننگ دے دی ۔ایک ماہ میں تو ند کم کرو۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے پولیس اور فوج کی نفری کافی نہیں ہے ۔اسلام آباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں دربار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں تھانہ کلچر بدلنا ہو گا ۔ جبکہ ہر شہری کو پولیس کا بازو اور دہشتگردی کیخلاف مشن بننا ہے ۔احسن اقبال نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تشددکے رویئے کی حوصلہ شکنی کرنا ضروری ہے ۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے تھانیداروں کو ایک ماہ میں توند کم کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دے دی ۔احسن اقبال نے کہا کہ پولیس افسر اور اہلکاروں کو اسمارٹ اور چاق و چوبند ہونا چاہئے ۔