اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

850,082FansLike
9,980FollowersFollow
562,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان میں 7 لاکھ روپےسے کم قیمت پر ملنے والی گاڑیاں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جسکی وجہ سے عام آدمی ان کو خریدنے کے صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے،لیکن ہم آپ کو ایسی گاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی قیمتیں صرف 7 لاکھ یا اس سے بھی کم ہیں ان گاڑیوں کو خرید کر آپ اپنی دیرینہ خواہش کو پورا کر سکتے ہیں،مہران کا شمار پاکستان کی سب سے مقبول گاڑیوں میں ہوتا ہے اس گاڑی کے پارٹس باآسانی دستیاب ہیں جسکی وجہ سےانکی خرید وفروخت میں بھی صارفین کو زیادہ مشکلات پیش نہیں آتیں،سوزوکی کے نئے ماڈل کی قیمت تو 7 لاکھ سے زیادہ ہے لیکن 2010ء ماڈل کی سوزوکی مہران کی قیمت اس سے کہیں کم ہے،(سوزوکی کلٹس)سوزوکی نے اپنی مشہور گاڑی کلٹس کے پرانے ماڈلز کو ختم کرکے رواں سال ہی نیا ماڈل متعارف کروایا ہے جسے صارفین پسند کر رہے ہیں اس ماڈل کو مینول اور آٹومیٹک دونوں میں متعارف کروایا گیا ہے لیکن کلٹس کا پرانا ماڈل ابھی بھی پاکستانی سڑکوں پر رواں دواں ہے اور اسے پسند کرنے والے افراد کی تعداد کم نہیں ہوئی، اس پرانے ماڈل کے دلداہ افراد اپنے پسند کی سوزوکی کلٹس 7 لاکھ یا اس سے کم دام میں خرید سکتے ہیں،(ہنڈا سوک)جب بھی کم قیمت کی فیملی کار ذہن میں آئے تو ایک ہی نام سب سے پہلے ذہن میں دوڑتا ہے وہ ہنڈا سوک سکس جنریشن ہے جسے بہترین ماڈل قرار دیا جاتا ہے اس گاڑی کو خرید کر آپ اپنی پسند سے موڈیفائڈ کروا سکتے ہیں،(نسان کلپر)نسان کلپر ایک منی ایم پی وی گاڑی ہے جسے جاپان سے امپورٹ کیا گیا ہے یہ گاڑی دیکھنے میں جتنی شاندار نظر آتی ہے اتنی ہی چلانے میں بھی ہے پٹرول کی کم کھپت کی وجہ سے صارفین اس گاڑی کو بہت پسند کرتے ہیں اس گاڑی کو فیملی کار بھی کہا جاتاہےاسکےعلاوہ اس گاڑی میں مسافروں کی حفاظت کیلئےایئربیگزبھی رکھے گئے ہیں کیونکہ نئے جاپانی قوانین کے مطابق ایئر بیگز کی موجودگی بہت ضروری ہے ان تمام خصوصیات کے باوجود یہ گاڑی صرف ساڑھے 6 سے 7 لاکھ کی قیمت میں مارکیٹ میں دستیاب ہے،(ہنڈا سٹی)ہنڈا سٹی فورتھ جنریشن کا شمار کامیاب ماڈلز میں ہوتا ہے اس ماڈل کو پاکستان، انڈیا اور انڈونیشیا جیسے ممالک کے شہری بہت پسند کرتے ہیں اس گاڑی کی پسندیدگی کی وجہ اسکا پاورفل انجن اور آرام دہ سیٹیں ہیں جو اسے ایک مکمل فیملی کار بناتی ہے،(ہنڈائی سینٹرو) ہنڈائی سینٹرو کا شمار بھی پاکستانی صارفین میں مشہور گاڑیوں میں ہوتا ہے لیکن اسکے باوجود 2009ء سے اسکا کوئی نیا ماڈل مارکیٹ میں نہیں آیا لیکن اس کے باوجود اس گاڑی کے چاہنے والے پاکستان میں کم نہیں ہوئے اس گاڑی کی خرید وفروخت بہت آسانی سے ہوتی ہے کیونکہ اس کا انجن طاقتو ر ہے ہنڈائی سینٹرو کو عام صرف 7 لاکھ سے کم قیمت پر خرید سکتے ہیں،(ڈیٹشو میرا)ڈیٹشو میرا ایک جاپانی گاڑی ہے جو نا صرف آرام دہ ہے بلکہ اس میں پٹرول کی کھپت بھی انتہائی کم ہے یہ گاڑی مارکیٹ میں آتے ہی صارفین کی اولین پسند بن چکی ہے لوگ ہاتھوں ہاتھ اس گاڑی کو خرید کر اپنے گیراج کی زینت بنا رہے ہیں جاپان سے درآمد کی گئی اس گاڑی کا 2007ء ماڈل عام صارف کی پہنچ میں ہے۔