اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سال 2017 صحافیوں کیلئے سب سے کم ہلاکت خیز

رواں برس 2017 میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 65 صحافی ہلاک ہوئے جن میں پچاس پیشہ ورانہ صحافی، سات بلاگر اور آٹھ میڈیا معاونین شامل ہیں۔یہ بات صحافیوں کی عالمی تنظیم "رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈر” نے منگل کے روز جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں بتائی۔ تنظیم کے مطابق سال 2017 گزشتہ چودہ برسوں کے دوران پیشہ ورانہ صحافیوں کے واسطے نسبتا سب سے کم ہلاکت کا سال رہا۔رواں سال ہلاک ہونے والے 65 صحافیوں میں 39 کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا جب کہ 26 صحافی اپنی ذمے داریوں کی انجام دہی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گزشتہ برس کی طرح شام دنیا بھر میں صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک رہا جہاں 12 صحافی لقمہ اجل بنے۔ اس کے بعد میکسیکو میں 11 ، افغانستان میں 9 ، عراق میں 8 اور فلپائن میں 4 صحافی موت کا شکار ہوئے۔رواں برس 2017 کے دوران دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 65 رہی جو 2016 میں 79 ہلاکتوں کی نسبت 18% کم رہی۔تنظیم نے زور دیا کہ صحافیوں کو زیادہ بہتر صورت میں تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔