اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی صاحبزادیوں کی اساتذہ وفات پا گئیں

صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی واحد حافظہ، قاریہ روبینہ 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ دو بیٹیوں کی ماں قاریہ روبینہ طویل عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑرہی تھیں تاہم وہ 58 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، انہیں میانی صاحب میں سپرد خاک کردیا گیا۔ قاریہ روبینہ نے 9 سال کی عمرمیں قرآن پاک حفظ کیا جب کہ نامورقاری عبدالباسط نے انھیں چھوٹا باسط کا خطاب دیا تھا۔واضح رہے کہ حافظہ روبینہ نے قرآت کے شعبے میں درجنوں ایوارڈ حاصل کیے، انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی میں گولڈمیڈل حاصل کیا جس کے بعد وہ شعبہ تدریس سے منسلک ہوگئیں۔ اسلامیہ کالج کوپرروڈمیں ایسوسی ایٹ پروفیسرکے طورپرخدمات سرانجام دیں، قوم کی ہزاروں بیٹیوں کو قرآن کی تعلیم سے منور کیا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اسما نواز اور شہبازشریف کی صاحبزادی عائشہ شہباز بھی ان کی شاگردوں میں شامل ہیں۔ حافظہ روبینہ تواس دنیا سے رخصت ہوگئیں لیکن قوم کی بیٹیوں کے دلوں میں پھیلائی جانیوالی قرآن کے علم کی روشنی انھیں ہمیشہ زندہ رکھے گی۔