اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنوبی وزیرستان واپس نہ جانے والوں کی امداد کیلئے رجسٹریشن ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کے جنوبی وزیرستان واپس نہ جانے پر سرکاری امداد کیلئے رجسٹریشن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان واپس جانے کیلئے 4 جولائی تک رجوع نہ کرنے پر رجسٹریشن ختم کردی جائے گی اور ایسے لوگ 35 ہزار روپے کی سرکاری امداد سے محروم رہ جائیں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی وزیر ستان اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والوں کو 10 ہزار روپے ٹرانسپورٹ اور 25 ہزار روپے اخراجات کی مد میں دیے جائیں گے۔