اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنو عاقل کی کورائی واہ نہر میں 35فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ، پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنوعاقل کی کورائی واہ نہر میں رات گئے پڑنے والا شگاف 35فٹ چوڑا ہوگیا ہے۔ شگاف کا پانی قومی شاہراہ تک پہنچ گیا ہے۔پانی سے دس دیہات اور کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔پاک فوج کے جوان شگاف پر کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے قریب کنڈا موڑ کے مقام پر کورائی واہ نہر میں 35فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ۔پاک فوج کے جوان اور مقامی افراد شگاف کو پر کر رہے ہیں۔اب تک 15 فٹ شگاف پر کیا جاچکا ہے۔نہر میں پانی کی سطح کم کرنے کےلئے گڈو بیراج سے پانی بند کردیاگیا ہے۔شگاف کے باعث پانی پنو عاقل شہر کے قریب نیشنل ہائی وے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دو سو فٹ کے فاصلے پر ریلوے لائن بھی ہے۔شگاف سے متعدد دیہات اور کھڑی فصلیں زیرآب آگئیں ہیں، محکمہ آبپاشی کے افسران شگاف کے مقام پر پہنچے تو مقامی آبادی کے متاثرین نے ایریگیشن افسران کےسامنے احتجاج کیا جس کے بعد غفلت برتنے میں محکمہ آبپاشی کے 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔