اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملتان کی رہائشی خاتون نے خودکوآگ لگا کراپنی ہی جان لے لی،شوہر گرفتار

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں کی رہائشی ایک خاتون نے مبینہ طور پر خودسوزی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ دہلی گیٹ کی رہائشی خاتو ن شازیہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی ۔ اہل خانہ نے آگ بجھا کر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا لیکن اور وہ اس منتقلی کے دوران انتقال کر گئی۔معاملے کی ہر پہلو سے تحقیق کے پیش نظر پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شازیہ نے مبینہ طور پر خود پر مٹی کا تیل چھڑکا اور آگ لگالی۔ شازیہ کو تشویش ناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔تفتیش کی غرض سے اس کے شوہر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون کے شوہر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ،شازیہ اس کی پہلی بیوی تھی جس سے کوئی اولاد نہیں تھی۔