اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مستنصر عطاء باجوہ کا ڈی پی او گجرات کا چارج سنبھالتے ہی بڑا اعلان

گجرات، ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تعارفی میٹنگ ہوئی جس میں ایس پی انویسٹی گیشن مہر ناز، ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل، سرکل ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او گجرات مستنصر باجوہ کا کہنا تھا کہ انصاف میں رکاوٹ ڈالنے والے اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی نرمی برتی جائے گی۔

ڈی پی او گجرات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع میں ہوائی فائرنگ، اسلحہ کلچر اور قبضہ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مستنصر باجوہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے شہریوں کے حقوق کا خیال اور انہیں تحفظ دینا ہماری اولین ذمہ داری میں شامل ہوگا۔

latest urdu news

ڈی پی او گجرات کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانونی کارروائی بلا تفریق ہوگی، کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈی پی او گجرات مستنصر باجوہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ محکمے کی بدنامی کرنے والے افسران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور انکی محکمہ میں بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔