اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

972,745FansLike
10,008FollowersFollow
575,700FollowersFollow
200,591SubscribersSubscribe

بجلی کے ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

اسلام آباد، آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری قیمت کے تعین کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کیطرف سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست آئندہ مالی سال کیلئے بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ 3 ہزار 580 ارب روپے تک لگایا گیا ہے۔

بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ اس سال سے 300 ارب زیادہ ہے، رواں مالی سال کیلئے بجلی خریداری کا یہ تخمینہ 3 ہزار 280 ارب روپے تھا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا 23 مئی کو سماعت کے بعد کرے گا۔

latest urdu news