اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سڑک بلاک کرنے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور

لاہور کی سیشن عدالت نے سڑک بلاک کرنے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی سیشن عدالت کے جج عبد الغفار نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ لاہور میں ٹریفک کسی اور وجہ سے بھی جام ہوسکتا ہے، لاہور میں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے اور فواد چوہدری پر ٹریفک جام کرنے کا الزام درست نہیں۔

عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کی اور اسکا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنانہ بھی جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ وہ اس مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم ہوچکی ہے، فواد چوہدری کیخلاف سڑک بلاک کرکے پریس کانفرنس اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

latest urdu news