اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنایا۔

علی امین کیجانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک اور سردار عبد الرزاق پیش ہوئے تھے۔

ضمانتیں تھانہ نیو ٹاؤن تھانہ سول لائن کے مقدمات میں منظور کی گئیں، علی امین کی گزشتہ روز 9 مئی کے گیارہ مقدمات میں فاضل عدالت نے ضمانتیں منظور کیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، وحید محفوظ سمیت 10 کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

latest urdu news