اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیشی پر آنے ملزمان کو چھڑانے کیلئے ساتھیوں کی فائرنگ ، 2پولیس اہلکار زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پولیس وین قیدیوں کو پیشی پر لے جارہی تھی کہ پیرمحل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار محمد ممتاز اور محمد بشیر شدید زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد اپنے دو ساتھی قیدیوں کو پولیس کی تحویل سے چھڑا کر لے جانے میں بھی کامیاب ہوگئے،زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیرمحل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور پولیس نامعلوم افراد اور اس کے دو ساتھی قیدیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔