اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سندھ کا 8 کھرب 54 ارب روپے کاصوبائی بجٹ آج پیش کیاجائے گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں مالی سال 17-2016 کا 8 کھرب 54 ارب روپے کاصوبائی بجٹ آج پیش کیاجائے گا جبکہ بجٹ کی کاپیاں2 ٹرکوں میں لاد کر اسمبلی میں پہنچادی گئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال کے سندھ کے بجٹ میں ساڑھے 17 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبائی ترقیاتی بجٹ ایک کھرب 42 ارب سے بڑھا کر 2 کھرب اور ضلعی ترقیاتی پروگرام کےلئے رقم 20 ارب سے بڑھا کر 25 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں محکمہ تعلیم کابجٹ 10 ارب سے بڑھا کر 13 ارب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔آئندہ مالی سال کے دوران سندھ کو عالمی امداد کی مد میں 28 ارب 25 کروڑ ، وفاقی ترقیاتی پروگرام سے 12 ارب 23 کروڑ ملنے کی توقع ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے مجموعی طورپر 5 کھرب 15 ارب روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ بجٹ 2016-17 کی کاپیاں سندھ اسمبلی میں پہنچادی گئی ہیں جنہیں محکمہ خزانہ کا عملہ 2 ٹرکوں میں لاد کر لایا ہے۔