اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انوکھی تفتیش پولیس نے ملزم کو نہر میں الٹا لٹکا دیا

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کے علاقے شجاع آباد روڈ پر محافظ سکواڈ کے اہلکاروں نے تفتیش کیلئے ملزم کونہر میں الٹا لٹکا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے تفتیش کا انوکھا طریقہ دریافت کر لیا اور ایک ملرم کو نہر میں الٹا لٹکا کر تفتیش کرتے رہے تاہم ملزمکی چیخ و پکار اور شور سن کر مقامی افراد موقع پر جمع ہوئے تو پولیس اہلکاروں کو واقعے کی سنگینی کا اداراک ہو اجس کے بعد اہلکار ملزم کو نہر سے باہر نکال کر تھانے لے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محافظ سکواڈ کے اہلکار ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی تفتیش شروع کر دی ۔ جب ملزم نے جرم سے انکار کیا تو قانون کے رکھوالوں نے اسے نہر میں الٹا لٹکا دیا جس سے ملزم کی حالت غیر ہو گئی مگر پولیس کو ترس نہ آیا جس پر اس نے چیخ و پکار شروع کر دی ۔ تاہم مقامی افراد کے جمع ہونے اور واقعے کی ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار ملزم کو تھانے لے گئے ۔