اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

 6 ماہ کی بندش کے بعد ناران کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے ناران کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عدنان خان کے مطابق سیاحوں کیلئے ناران تک شاہراہ کو کھول دیا گیا ہے، جبکہ جھیل سیف الملوک اور بٹہ کنڈی و بابو سرٹاپ کو کھولنے کیلئے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ نے سیاحوں کو ناران آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا روڈ 6 مہینے کے بعد کھلا ہے، ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس وقت سارے گلیشیئرز کلیئر ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں غیر متوقع برفباری نے ناران کے تصویری حسن کو دوبالا کردیا ہے جبکہ انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹراؤٹ کے شکار کی اجازت بھی دے دی ہے۔

ناران کے رہائشیوں کیجانب سے کہا جا رہا ہے کہ آجکل ہر طرف برف ہی برف ہے اور خوب ٹھنڈ ہے تمام سیاح اس سے فائدہ اٹھائیں اور آکر برف کی سیر انجوائے کریں، اس کے علاوہ ناران کے جو ریسٹورنٹ ہیں انہوں نے سیاحوں کیلئے نئی ڈشز تیار کی ہیں، اس سردی میں گرما گرم پکوان کھا کر خوب لطف اندوز ہوں۔

latest urdu news