اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جہلم کے”بادشاہ”کیخلاف عابدشیرعلی کابڑاحُکم

جہلم(نجف شہزاد)وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں،جہلم میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی کی ایک فیکٹری میں 150 مظلوم افراد کو ز ندہ جلا دیا گیا، عمران خان اور طاہر القاری نے ان کے لیے دھرنا کیوں نہیں دیا زرداری نے مظلوم افراد کے قتل پر آنکھیں کیوں بند رکھیں،درحقیقت یہ تمام لوگ ملک کی ترقی کے دشمن ہیں انہیں نواز شریف کھٹکتا ہے،پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکھٹے ہیں حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کو عوام الیکشن میں روند دیں گے،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں کرپشن کا راج ہے،سندھ میں وزیروں کےگھر سے5، 5 ارب روپے برآمد ہو رہے ہیں، ان کرپٹ وزیروں کا احتساب کون کرے گا،عابد شیر علی نے کھلی کچہری کے دوران کرپشن کی شکایت پر لائن سپرنٹنڈنٹ بادشاہ خان کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ،عوامی شکایات پر تعینات کیا گیا عملہ بھی جہلم کا نکلا ،عملہ اپنی مرضی کے لوگوں کو اندر جانے دیتارہاشہریوں کاکہناتھاکہ شکایات سیل پر عملہ جہلم کا تعینات کرنا کھلی کچہری کے مقصد کو ختم کرنا ہےکیونکہ عوام شکایات کرنےکےلیے بھی خوارہوتےرہے۔