مچھرمارکوائل سے آتشزدگی،کمرے میں سوئے بچے جل گئے

شیخوپورہ(عثمان سندرانہ)گھرمیں مچھرمارکوائل لگانےکےسبب آتشزدگی سے2کمسن بہن بھائی جل کرجاں بحق،6سالہ بہن شدیدزخمی ہوگئی، تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے محلہ رسول نگر نزد جامعہ ہائی سکول کے ایک گھر میں مچھر مار کوائل سلگائی گئی تھی جس کی وجہ سے کمرے میں آگ لگ گئی، چارسالہ محمد مالک اور2سالہ شبانہ موقع پرجل گئے جبکہ 6سالہ زویہ کوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا، واقعہ کی اطلاع ملنے کے ریسکیو1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور جلنے والے بچوں کو کمرے سے باہر نکال کر DHQمنتقل کر دیا۔