اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

909,336FansLike
10,003FollowersFollow
572,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا بشریٰ بی بی کیساتھ رجوع کرنا چاہتے تھے

اسلام آباد، عدت میں نکاح کیس میں خاور مانیکا کے وکیل نے کہا ہے کہ خاور مانیکا بشریٰ بی بی کیساتھ رجوع کرنا چاہتے تھے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں آج خاور مانیکا کے وکیل نے دلائل دیئے۔

خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا بشریٰ بی بی سے رجوع کرنا چاہتے تھے مگر رجوع سے پہلے ہی بشریٰ بی بی اور عمران خان نے عدت میں نکاح کرلیا۔

سابق شوہر بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ فراڈ شادی ایک مذاق سے بڑھ کر کچھ نہیں، مخصوص عرصے میں ہی شادی کیخلاف شکایت دائر کرنے پر کوئی قانون نہیں۔

وکیل رضوان عباسی نے دلائل کیلئے مزید 1 گھنٹہ مانگا اور 15 مئی کو اپنی عدم دستیابی سے عدالت کو آگاہ کیا، عدالت نے عدت نکاح کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

latest urdu news