اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

بل بورڈ گرنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ 59 زخمی

بھارتی شہر ممبئی میں مٹی کے طوفان سے بل بورڈ گرنے سے 8 افراد ہلاک جبکہ 59 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں مٹی کے طوفان سے بل بورڈ ایک پیٹرول پمپ پر گر گیا، جس سے 8 افراد ہلاک جبکہ 59 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، اس حادثے نے قریب کھڑی کی ہوئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

بتایا یہ جارہا ہے کہ 20 افراد بل بورڈ کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سینئر صحافی راج پردیپ سردیسائی نے بتایا ہے کہ یہ وہی بل بورڈ ہے کہ جسے پچھلے سال لمکا بک آف ریکارڈز میں سب سے بڑے بل بورڈ کی حیثیت سے شامل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں آیا اشتہارات کی کمپنی کے اس بل بورڈ کو دھاتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت تھی یا نہیں؟ دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے ہلاکشدگان کیلئے فی کس 5 لاکھ روپے زرتلافی کا اعلان کیا ہے، ممبئی میں مٹی کے طوفان کے بعد شدید بارشوں کی وجہ سے کئی اسٹرکچرز اکھڑ گئے ہیں۔

latest urdu news