اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

سی آئی اے کے اسپیشل آپریشنز سیل کی کارروائی

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایات پر ضلعی پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف ملوث کارروائیاں جاری۔

گزشتہ روز سی آئی اے اسپیشل آپریشن سیل کے انچارج انسپکٹر خالد وریا نے قتل کی واردات میں 10 برس سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم توقیر کو ملائیشیا سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا۔

مجرم اشتہاری محمد توقیر نے 2014 میں تھانہ دھلے کی حدود میں شہری کو قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

اسپیشل آپریشنز سیل نے پیشہ وارانہ مہارت اورجدید ٹیکنالوجی کی بدولت مجرم اشتہاری کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔

اسپیشل آپریشن سیل سی آئی اے نے رواں سال سنگین مقدمات میں ملوث 15 مجرمان اشتہاری انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیے۔

اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ ڈویژنل افسران روزانہ کی بنیاد پر مجرمان اشتہاری کی گرفتاری مہم کو خود مانیٹر کریں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری انتہائی ضروری ہے۔

latest urdu news