اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

990,865FansLike
10,005FollowersFollow
575,900FollowersFollow
207,706SubscribersSubscribe

توشہ خانہ کے تحائف اب کوئی بھی اپنے پاس نہیں رکھ سکے گا، ترامیم منظور

اسلام آباد، وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ان ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا۔

تحائف وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت کے احاطے میں نمایاں جگہ پر رکھے جائیں گے جبکہ شیلڈز، سوینیئرز اور دیگر تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔

کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے تخمینے کا اندازہ لگانے والے نجی شعبے کے ماہر کا اعزاز بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل پی ڈی ایم حکومت میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی۔

اس پالیسی کے تحت، صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر 300 امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کا تحفہ وصول کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، 300 ڈالر سے کم کا تحفہ طریقہ کار کے تحت رقم ادا کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

latest urdu news