اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

فیصل واوڈا کی ٹویٹ نے تہلکہ مچا دیا

سینیٹر فیصل واوڈا نےٹویٹ کیا ہےکہ خبر ہے مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں، اس پراپیگنڈہ کی ٹائمنگ چیک کریں۔

فیصل واوڈا نے مزید لکھا کہ اس پراپیگنڈہ میں ممکنہ طور پر کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی جبکہ ایک مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بنایا گیا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کیا آنے والی اس مہم کا ٹارگٹ SIFC ،دوست ممالک اور پاکستان میں آنے والی سرمایہ کاری ہے؟ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟ وقت آنے پر سب بتاوں گا۔

latest urdu news