اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نواز شریف کو صدر بنائے جانے کی تجویز دی گئی تھی، لیگی رہنما کا انکشاف

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مشاہد حسین نے یہ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو صدر بنائے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔

اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین نے انکشاف کیا ہے کہ سسٹم میں رہنے کیلئے نواز شریف کو صدر بنائے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انٹرویو دیتے ہوئے مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کہا تھا کہ اگر سسٹم میں آنا ہے تو صدر پاکستان بن جائیں، وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں۔

لیگی رہنما نے بتایا کہ ملک میں مینڈیٹ کا یہ حال ہے نگران وزیراعظم موجودہ حکومت کو تڑی لگا کر دھمکی آمیز الفاظ میں یہ کہہ رہا ہے کہ چپ ہو جاؤ ورنہ فارم سینتالیس کی حقیقت کھول دوں گا۔

عمران خان کے حوالے سے مشاہد حسین کا یہ کہنا تھا کہ فون آنے سے پہلے عمران خان کو رہا کردیں یہی سب کیلئے بہتر ہے۔

latest urdu news