اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کی سرگرمیاں

لاہور(ظہیرالدین بابر)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ سیالکوٹ پہنچ گئیں،قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں سیالکوٹ پہنچ گئے، بھارتی سٹار بدھ کو گرین شرٹس کے ساتھ ہی لاہور سے روانہ ہوں گی لیکن ان کا پڑاؤ دبئی ہوگا اور قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ پہنچیں گے،اس سے قبل ثانیہ مرزا پیر کو لاہور میں موجود تھیں جہاں محمد حفیظ نے انہیں ڈنر پر مدعو کیا جب کہ محمد عامر بھی اپنی اہلیہ سمیت شریک ہوئے، بولنگ کوچ اظہر محمود بھی موجود تھے۔