اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مریم نواز کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں عمدہ کارکردگی پر اپنی، وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ہاکی ٹیم اور تمام انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہاکی صرف قومی کھیل نہیں قومی فخر ہے، 13 سال بعد ٹیم کی ایسی پرفارمنس رہی۔

حکومت کی طرف سے ہاکی ٹیم کو پوری سپورٹ اور اونر شپ ملے گی، وزیر کھیل پنجاب نے کم عرصے میں بہت اچھے اقدامات کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید یہ کہنا تھا کہ وزیر کھیل سے یہ بات ضرور کہوں گی کہ ہاکی ٹیم کو جس تعاون کی ضرورت ہے وہ پورا کریں۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیر کھیل کو ذمہ داری دی ہے کہ اسپورٹس کو بحال کریں، چاہتی ہوں نوجوانوں اور طلبہ کے لیے صحت مند سرگرمیاں ہوں۔ وزیر کھیل پنجاب کو اسپورٹس کےلیے جو بجٹ چاہیے ہوگا دوں گی۔

latest urdu news