اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

کم عمر لڑکی سے نکاح کا کیس: نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کی شادی سے متعلق کیس میں نکاح خواں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے کم عمر لڑکی سے نکاح کرنے کے کیس کی سماعت کی جس دوران دارلامان سے لائی گئی کم عمر لڑکی کو عدالت پیش کیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بچی کی عمر 15 سال ہے جس سے زبردستی نکاح کیا گیا۔

کم عمر بچی کے اغوا کا مقدمہ شاہدرہ میں درج ہے، دوران سماعت جسٹس انوارالحق پنوں نے بچی سے استفار کیا کہ آپ نے بیٹا اپنی مرضی سے شادی کی ہے، اس پر لڑکی نے جواب دیا کہ جی ہاں اپنی مرضی سے کی ہے۔

عدالت نے لڑکی سے پھر استفسار کیا کہ بیٹا آپ کی عمر کتنی ہے؟ اس پر لڑکی نے بتایا کہ اسکی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے، عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو مقدمے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس انوارالحق نے مزید حکم دیتے ہوئے کہا کہ نکاح خواں کیخلاف استغاثہ فائل کریں، کہ کم عمر بچی کا نکاح کیسے پڑھایا۔

latest urdu news