اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

آپ لوگ 4 سال تک کہتے تھے ہم اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، فاروق ستار

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے علی محمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چیئرمین کو معافی مانگنی چاہیے کیونکہ وہ کہتے تھے کہ ہم اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔

اسلام آباد، قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے عمران خان کے سپاہی علی محمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ 4 سال تک کہتے تھے ہم اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، اس لیے آپ کے چیئرمین کو معافی مانگنی چاہیے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے باوجود ڈھائی کروڑ لوگ غربت کی سطح سے نیچے ہیں، ابھی تک غریبی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام بنایا جائے۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں گزشتہ 15 سال میں کرپٹ ترین دور رہا، نوجوانوں کے حقوق سلب ہوئے، صوبے میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی گئیں۔

latest urdu news