اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

رواں ہفتے روسی صدر کا دورہ چین متوقع

ماسکو، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن شراکت داری مضبوط کرنے کیلئے اسی ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 16 سے 17 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ ملاقات میں جامع شراکت داری اور سٹریٹجک تعاون کے حوالے سے تمام مسائل پر تفصیلی بات کریں گے۔

مستقبل قریب کی گفتگو میں دونوں رہنما انتہائی اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، دونوں ممالک کے رہنما اپنی ملاقات کے اختتام پر مشترکہ بیان پر دستخط بھی کریں گے۔

مزید یہ کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چینی صدر سے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

latest urdu news