اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کوایک ن لیگی وزیرنےوزیرِاعظم قراردیدیا

لاہور(نیوزالرٹ)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے عمران خان کو مستقبل کا وزیراعظم قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر عابد شیر علی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان سے متعلق بیان دیا گیا ہے عابد شیر علی نے عمران خان کو مستقبل کا وزیراعظم قرار دے دیا ہے عابد شیر علی نےعمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلدی سے شیروانی زیب تن کرکے ایک تصویر لیں اور فوری فیس بک پر اپ لوڈ کردیں اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان مستقبل میں بھی فیس بک کے وزیراعظم بنیں گے عابد شیر علی کے اس پیغام کے بعد تحریک انصاف اور ن لیگ کے سوشل میڈیا کارکنوں کے درمیان طنزیہ اور تنقیدی جملوں کے تبادلے کا آغاز ہوگیا ہے۔