اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف سعودی عرب کیاکرنے گئےہیں راناثناء نے بات بتادی

سیالکوٹ(ظہیرالدین بابرڈھلو)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کسی این آر او کی وجہ سے سعودی عرب نہیں گئے ، وہ عالم اسلام کیلئے کردار اد کرنے گئے ہیں اور ان کے اس کردار پر پوری قوم کو فخر ہے ، این آر او کسی دو فریقین کے مابین ہوتا ہے اگر پیپلز پارٹی کا این آر او ہوا تھا تو اس وقت برسر اقتدار مشرف حکومت سے ہوا تھا ، مسلم لیگ ن کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی ایسی بات ہے ،آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اترے گی اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے حکومتیں بنائے گی،میاں نواز شریف نے جو پوزیشن لی ہے اس کی وجہ سے اگلا الیکشن پرونواز شریف اور اینٹی نواز شریف ہونے جارہا ہے،وہ عبدالرزاق جٹ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھےانہوں نے کہاکہ وہ تمام لوگ جو میاں محمد نواز شریف کے مخالف ہیں وہ لاہور میں بھی اکٹھے ہوئے تھے 28جولائی کو اقامہ کے اوپر فیصلہ آنے کے بعد اپوزیشن کا خیال تھا میاں محمد نواز شریف کی مقبولیت کا گراف نیچے آجائے گا میاںمحمد نواز شریف نے جو بیانیہ 28جولائی کے بعد اختیار کیا ہے وہ پوری قوم نے تسلیم کیا ہے اور میاں نواز شریف کی مقبولیت میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اپوزیشن ہارنے کے خوف سے آئے روز نئے نئے ہتھکنڈے اور پراپیگنڈہ کرتی ہے وہ علیحدہ علیحدہ یا متحد ہو کر دھرنے ،لانگ مارچ سمیت کچھ بھی کرلیں ناکام ہونگےانہوں نے میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو مسلمانوں کی پہلی اٹیمی قوت بنایا ہے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے میرے اور وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کے مطالبہ کی خواہش ساڑھے چار سال سے پوری نہیں ہوئی اورمئی 2018ء کے عام انتخابات سے قبل پوری بھی نہیں ہوگی ، اندرونی اور بیرونی سازشوں اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود میاں محمد نواز شریف نے ملکی معاشی اور اقتصادی حالت کو بدلا ہے انکی قیادت میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے اور دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہےمیڈیا کے نمائندوں کی جانب سے کئے گئے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتائی ،صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہاکہ انہوں نے تقریریں کی کہ سپریم کورٹ دوبارہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کی تحقیقات کیلئے پانامہ طرز کی جی آئی ٹی بنائےلیکن ان کی یہ ہنڈیا روز روز چولہے پر نہ چڑھے گی انہوں نے کہاکہ اب دوبارہ حیلوں والی جے آئی ٹی نہیں بن سکتی اور نہ ہی ان کو حیلے ملیں گےانہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج ہوئی جس میں 139ملزمان کے نام شامل ہیں جن میں سے 124افراد کو طلب کیا گیا او ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر کسی کو گناہ گار قرار نہیں دیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ باقر نجفی کی رپورٹ پبلک ہوچکی ہے جس میں کسی کو گناہ گار نہیں ٹھہرایا گیا اپوزیشن یہ رپورٹ لیکر عدالت میں جائے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ عدالتوں میں مقدمات لڑیں اور جے آئی ٹی کا مطالبہ بھی کریں اور تقاریر بھی کریں انہوں نے کہاکہ پنڈی کا شیطان جتنا مرضی شور مچائے حدیبیہ کیس ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک سے افراتفری اور عدم استحکام کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردے گی انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی ہمارے نواز شریف مخالفین نے پنجاب کو فتح کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے لیکن یہاں کے عوام نواز شریف سے دلی محبت کرتے ہیں اور والہانہ انداز میں ان کی مثبت پالیسیوں کی بدولت انہیں ووٹوں سے نوازتے ہیں اے پی سی میں شامل 38جماعتیں ٹانگہ پارٹیاں ہیں جن کو عوام نے کبھی پذیر ائی نہ بخشی ہے جس کی بناء پر وہ اندورنی اور بیرونی فرعونوں سے مل کر ملک اور منتخب حکومت کے کیخلاف سازشیں کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ آج عمران خان کے دائیں بائیں این آر اوکے موجد اور عدالتوں کے اشتہاری کندھے سے کندھا ملکر کھڑے ہیںاور لمحہ بہ لمحہ جھوٹی کہانیاں گھڑ کر باشعور قوم کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیںلیکن آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں اترے گی اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے حکومتیں بنائے گی۔