اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسجد پر حملہ موذن شہید, قرآن کے پارے بھی جلا دیئے, حالات کشیدہ

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار انتہا پسند ہندؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کو روکوانے میں ناکام ہوگئی ،ریاست آندھرا پردیش میں انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کرکے موذن کوشہید کردیا جبکہ شرپسندوں نے مسجدکی بے حرمتی کرتے ہوئے قرآن کے پارے بھی جلا دیئے جس پر علاقے کے مسلمانوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرقہ پرستی کا شکار ریاست آندھرا پردیشکے شہر راجمندری سے 10کلو میٹر دور گاوں تالہ چیرو میں واقع مسجد نورانی کے موذن محمد فاروق کو انتہا پسندوں نے گزشتہ رات مسجد پر حملہ کرکے شہید کردیا ۔ ان کا تعلق بہار سے تھا ۔وہ انتہائی خلیق اور نیک دل انسان تھے ۔ شرپسندوں نے مسجدکی بے حرمتی کرتے ہوئے قرآن کے پارے بھی جلا دیئے۔ علاقے کے مسلمانوں نے اس واقعہ پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے راستہ روک کر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ پولیس نے یقین دلایا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔دوسری جانب آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو نے راجمندری میں موذن کے قتل کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس واردات میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے محمد فاروق 3ماہ سے مسجد میں موذن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ شرپسندوں نے مسجد میں داخل ہوکر قتل کردیا۔ اس ودارت میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی پی کو اس واقعہ کی تمام پہلووں سے چھان بین کی ہدایت دیدی گئی ہے۔ مودی سرکار انتہا پسند ہندؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کو روکوانے میں ناکام ہوگئی ،ریاست آندھرا پردیش میں انتہا پسند وں نے مسجد پر حملہ کرکے موذن کوشہید کردیا جبکہ شرپسندوں نے مسجدکی بے حرمتی کرتے ہوئے قرآن کے پارے بھی جلا دیئے جس پر علاقے کے مسلمانوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔