اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اساتذہ کیلئے بڑی خو شخبری ۔۔۔۔تعلیمی اداروں میں جشن

لاہور(نیوزالرٹ)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 3لاکھ اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے تین لاکھ اساتذہ کی اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجسکے تحت گریڈ 9کے 1لاکھ 50ہزار اساتذہ کوگریڈ 14، گریڈ 14 کے 80ہزار اساتذہ کو گریڈ 15اور گریڈ 15 میں کام کرنے والے 40ہزار اساتذہ کو گریڈ 16 میں ترقی دی گئی ہے ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن کی روشنی میں گریڈ 16 میں کام کرنےوالےاساتذہ کو 2 سالہ انکریمنٹ بھی دی جائینگی جس کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب نے بھی احکامات جاری کردئیے ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا ترقی پانیوالے اساتذہ کوگریڈ کے حساب سے رواں ماہ 1500 سے 7000 روپے اضافی تنخواہ ملے گی، اساتذہ کی ترقی کی خبر ملنے پر تعلیمی اداروں میں ایک دوسرے کو مبارکبادیں دینے مٹھائی تقسیم ہوتے ہی جشن کا سماں پیدا ہوگیا۔