اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تھانے میں پراسرارآتشزدگی۔3ملزم جُھلس گئے

سرگودھا(آصف جوئیہ)تھانہ کوٹ مومن کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے قتل کی ملزمہ سمیت تین افراد جھلس گئے، جھلسنے والوں میں 2 خواتین اور ایک شخص شامل ہیںتھانہ کوٹ مومن کی نو تعمیر شدہ عمارت کے عقبی حصہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے تھانہ کے مال خانے میں پڑی تاریں اور سامان جل گیا، آگ لگنے کے دوران اچانک دھماکے سے تھانہ کی عقبی دیوار اور کھڑکیاں دور جاگریں،پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں، قتل کے مقدمہ کی ملزمہ اور اس کی رشتہ دار خاتون سمیت تین افراد آگ لگنے سے جھلس گئے جن کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ڈی ایس پی کوٹ مومن ملک شاہد نزیر اعوان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

سرگودھا کے تھانے میں پُراسرارآگ ۔ ۔ ۔ ۔

سرگودھا کے تھانے میں پُراسرارآگ ۔ ۔ ۔ ۔ قتل کی ملزمہ سمیت خاتون اور مرد جھلس گئےتفصیلات جانئے سرگودھا سے آصف جوئیہ کی رپورٹ میں

Posted by News Alert on Mittwoch, 3. Januar 2018