اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فن کے اظہارکا اچھوتا انداز، انڈے کو فرائی کرکے مختلف فن پارے تخلیق

میکسیکو کے ایک مصور مائیکل بالڈینی نے اپنے فن کا اظہار کرنے کا اچھوتا انداز پیش کیا ہے جو اس وقت سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہا ہے۔ اس نے انڈوں کو تلتے دوران ہی فرائنگ پین میں مختلف تصویروں کی شکل دی ہے۔

مثلاً ایک تصویر میں انڈے کی سفیدی کو بھیڑیئے جیسی آؤٹ لائن میں پیش کیا ہے جبکہ انڈے کی زردی چاند کا منظر پیش کررہی ہے:

اب اس تصویر کو دیکھیے جس میں انڈے کی سفیدی اور زردی کو کچھ ایسے ترتیب دیا گیا ہے کہ دنیا کا نقشہ بن گیا ہے:

یہ لیجیے! اس تصویر میں انڈے کو مکڑی کے جالے اور مکڑی جیسی شکل دی گئی ہے:

اور یہ رہا سفیدی اور زردی سے بنا ہوا پیک مین:

اسٹار وارز کا ’’ڈارتھ ویڈر‘‘ بھی دیکھ لیجیے جو انڈے ہی سے بنا ہے:

پھول اور اس کی طرف بڑھتی ہوئی شہد کی مکھی دیکھیے:

میاؤں! جی ہاں یہ انڈے والی بلی ہے: