اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سینے کے بجائے بیگ میں دھڑکتا خاتون کا دل

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک خاتون سلوا حسین کا دل ایک بیگ میں ہےوہ یہ بیگ ہر وقت اٹھائے رکھتی ہے،عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی شہر کلے ہال کی رہائشی انتالیس سال کی خاتون سلویٰ حسین کو چھ ماہ پہلے دل کا دورہ پڑا تھا وہ اسوقت گھر میں اکیلی تھی،اس نے ہمت کی اور خود ہی گاڑی میں بیٹھ کر محض دوسو میٹر کی دوری پر اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئی،وہاں سےاسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں چار دن تک اس کا علاج جاری رہا، لیکن دل کے ناکارہ ہونے پر اسے وہاں سے ہیئر فیلڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا،ہیئر فیلڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اس کا ایک انتہائی نایاب آپریشن کیااور اسکے سینے میں پاور پلاسٹک چیمبرزلگا دیئے،چیمبرزسے دو پائپ باہر نکلتے ہیں اور باہر موجود ایک پمپ سے منسلک ہوتے ہیں یہ پمپ بیٹریوں کے ذریعے چلنے والی ایک برقی موٹر سے چلتا ہے اور ان چیمبرز کو ہوا فراہم کرتا ہےاس ہوا کے ذریعے چیمبرز دل کی طرح کام کرتے اور پورے جسم کو خون فراہم کرتے ہیں ان میں سے چیمبر خاتون کے سینے کے اندر جبکہ پمپ، برقی موٹر اور بیٹریاں باہر ہیں یہ تینوں چیزیں سلویٰ ایک بیگ میں ڈالے اپنے ساتھ اٹھائے رکھتی ہےان تمام چیزوں کا وزن لگ بھگ 7کلوگرام ہے۔