اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بجلی چوری میں معاونت نہ کرنے پر ڈی ایس پی کی ایس ڈی او میپکو کودھمکیاں

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یا ر خان کے ضلعی پولیس افسر نے بجلی چوری میں معاونت نہ کرنے پر ایس ڈی پی او میپکو کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے ڈی ایس پی خالد مسعو د بھٹی نے سرکاری فون سے ایس ڈی اومیپکوجام منور کو ٹیلی فون کیا اور بجلی کی چوری سے محفوظ بنانے والے ڈیجیٹل میٹر کے بجائے نان ڈیجیٹل میٹر لگانے کی درخواست کی جس پر جام منور نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں ،جو میٹر لگا ہے وہی لگا رہے گا جس پر ڈی ایس پی نے کہا ”یعنی آپ صاف جواب دے رہے ہیں؟جس پر جام منور نے کہا ”جی ہاں!“۔ڈی ایس پی کو شاید ایس ڈی او سے توقع نہ تھی جھٹ سے کہہ دیا ٹھیک ہے آئندہ آپ بھی ہم سے تعاون کی امید نہ رکھئے گا،جس پر جام منور نے کہا کہ ”اگر بجلی چوری کی اجازت دے دی جائے تو ٹھیک انکار کیا جائے تو آپ اس طرح کریں گے؟“جس پر انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ آپ بھی کوئی توقع نہ رکھئے گا۔